(ایجنسیز)
نیویارک …این جی ٹی …ننھے منھے بچوں کو جھوٹ بول کر بہلانے پھسلانے سے قبل ایک بار ضرور سوچ لیجئے گا کیونکہ بچے اتنے بھی بچے نہیں ہوتے جتنا انہیں سمجھا جاتا ہے۔جی ہاں امریکا کی ہاورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ننھے فرشتے قابل اعتماد افراد کو بڑوں سے زیادہ
بہتر طریقے سے شناخت کر لیتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کی آبزرویشن کمال کی ہوتی ہے اور وہ صرف کسی کا چہرے دیکھ کر ہی اس کی شخصیت کے بارے میں بالکل درست اندازہ لگا لیتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف تین سال کی عمر کے بچے بھی اس صلاحیت سے مالا مال ہوتے ہیں اور اس کا استعمال کرنا بھی خوب جانتے ہیں۔